دنیا میں مزدور کی کم از کم یومیہ اور ماہانہ اجرت کا یونیورسل فارمولا موجو دنہیں
لاہور(انویسٹی گیشن سیل ) دنیا میں مزدور کی کم از کم یومیہ اور ماہانہ اجرت کا یونیورسل فارمولا موجو دنہیں ہے۔ ہر ملک اپنے معاشی و معاشرتی حالات کی روشنی میں کم از کم اجرت طے کرتا ہے۔ امریکہ میں کم از کم ماہانہ آمدن 12سو 60ڈالر،آسٹریلیا میں مختلف طبقوں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت کے درجے طے ہیں۔اور 24سو آسٹریلین ڈالر کم از کم اجرت مقرر کی گئی ہے۔کینیڈا میں ساڑھے 16سو ڈالر۔ بنگلہ دیش میں کم از کم 15سو سے 30ہزار ٹکا۔افغانستان میں پانچ ہزار افغانی۔ چین میں 870سے 15سو آرایم بی۔ڈنمار ک میں 25سو کرونر۔فرانس میں 430فرانک۔جرمنی میں کم از کم اجرت واضح نہیں ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں کم از کم اجرت ایک دوسرے سے مختلف ہے۔بھارت میں ساڑھے تین سے ساڑھے پانچ ہزار روپے تک کم از کم اجرت دی جاتی ہے۔ جاپان میں کم از کم ماہانہ اجرت اڑھائی ہزارامریکی ڈالر کے مساوی ہے۔اسی طرح،پاکستان میں کم از کم ماہانہ اجرت 10ہزار روپے ،برطانیہ میں9 سے 12سو پونڈز، سری لنکا میں 65سو روپے ماہانہ سوئٹزلینڈ میں 53سو فرانک ماہانہ تک کم از کم اجرت مقرر ہے۔
یونیورسل فارمولا