پاکستان میں عموماً چار قسموں کے بجٹ سننے میں آتے ہیں

پاکستان میں عموماً چار قسموں کے بجٹ سننے میں آتے ہیں

لاہور(انویسٹی گیشن سیل ) پاکستان میں عموماً چار قسموں کے بجٹ سننے میں آتے ہیں ۔ ان میں پہلی قسم پری بجٹ ہے۔ دوسری بجٹ ، تیسری پوسٹ بجٹ اور چوتھی منی بجٹ ہے۔پری بجٹ سے مراد ایسے اقدامات ہیں۔ جن کے لیے بجٹ کا انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔ دوسری قسم بجٹ کی ہے۔ جسے مالی سال کا بجٹ کہتے ہیں۔ تیسری قسم پوسٹ بجٹ اقدامات ہیں۔ کہ ایسی تجاویز جو بجٹ کے دوران نہ دی گئی ہوں۔لیکن بجٹ کی منظوری سے قبل یا منظوری کے بعد انہیں بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔ جبکہ چوتھی قسم منی بجٹ کی ہے۔ جس کے تحت ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ کہ بجٹ تجاویز سے ہٹ کر نئی تجاویز بجٹ کا حصہ بنا دی جاتی ہیں۔پاکستان میں منی بجٹ عام طورپرمہنگائی کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔

 چار اقسام

مزید : صفحہ آخر