ہماری اقتصادی پالیسیوں سے عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا،نواز شریف

ہماری اقتصادی پالیسیوں سے عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا،نواز شریف

                                                  اسلام آباد(اے این این)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت کی حقیقت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں سے عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے نجکاری پالیسی شفافیت پر مبنی ہے، توانائی میں خود کفالت کا وعدہ پورا کرینگے۔و ہ جمعرات کی شام وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے بات چیت کررہے تھے ۔ نواز شریف نے یو بی ایل کے19.8 فیصد حصص کی نجکاری اور عالمی بنک سے 70 کروڑ ڈالر کے حصول پر وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے نجکاری پالیسی شفافیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی حقیقت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں سے عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔ ایک سال کے عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مستحکم اور خود کفیل معیشت بنانے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی بنک کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی امداد حکومت پر اعتماد کی عکاس ہے۔ ہم نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے، ہماری اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ قوم سے کیاگیاتوانائی اور دیگر وسائل میں خود کفالت کا وعدہ پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے قلیل اور طویل المدتی پالیسیاں تیار کی ہیں۔ قلیل مدتی منصوبے چار سے پانچ سال جبکہ طویل مدت کے منصوبے 10 سے 12 سال میں مکمل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بجلی کی پیداوار میں قومی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کیلئے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کی حالیہ رپورٹ میں پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ عالمی بنک کے25 سال پر محیط قرضے سستے اور مکمل طورپر رعایتی ہیں ان قرضوں پر کوئی سود نہیں صرف دو فیصد سالانہ انتظامی فیس عائد ہوتی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ داسو پاور منصوبے سے نہ صرف4500 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی بلکہ اس سے آبی ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہماری حکومت بجلی بحران کے خاتمے کیلئے یو ایس ایڈ کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ستمبر میں واشنگٹن میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یو بی ایل کے 19.8 فیصد حصص کی نجکاری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یو بی ایل کے حصص کی نجکاری سے38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر آمدن ہوگی۔حصص کی فروخت کے نتیجے میں اگلے ہفتے یہ رقم مل جائے گی۔ ملکی و غیر ملکی خریداروں نے یو بی ایل کے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی ہے اور 40 بڑے عالمی اداروں نے نیلامی کی بولی میں حصہ لیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی تیار کردہ فہرست کے مطابق نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی مشترکہ مفادات کونسل نے بھی توثیق کی پہلے مرحلے میں68 میں سے31 اداروں کی نجکاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں نے 12 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی لی ہے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو بتایا کہ عالمی بنک نے داسو پن بجلی اور سندھ میں آبپاشی منصوبے کیلئے70 کروڑ ڈالر فراہم کردئیے ہیں۔ داسو ڈیم سے4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں بھی اضافہ ہوگا۔ دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس اس سال ستمبر میں واشنگٹن میں منعقد کرائی جائے گی۔ علا وہ ازےںوزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب مےں کہا ہے کہ ملک کو مستحکم اور خود کفیل معیشت بنانے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا، داسو ڈیم سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد عالمی بنککی جانب سے موجو دہ حکومت پر اعتماد کی عکاس ہے، حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے عالمی بینک کی طرف سے داسو پن بجلی اور سندھ آبپاشی منصوبے کے لئے 70کروڑ ڈالر کی فراہمی پر وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک داسو ڈیم اور سندھ آبپاشی کے لئے 70کروڑ ڈالر دے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد عالمی ادارے کے اعتماد کی عکاس ہے اور حقیقت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں سے عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، بیرونی سر مایہ کارو ں کا اعتماد بڑھنے کے ساتھ گزشتہ ایک سال میں غیر سرمایہ کاری بھی بڑھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب ترقی کا سفر شروع ہے اور اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ملک کو مستحکم اورخود کفیل معیشت بنانے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا

 نواز شریف

 نوازشریف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...