نئے بھرتی ہونےوالے 7ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو تقرر نامہ جاری نہ کرنے کےخلاف درخواست پر جواب طلب

نئے بھرتی ہونےوالے 7ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو تقرر نامہ جاری نہ کرنے کےخلاف ...

 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے نئے بھرتی ہونے والے 7ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو تقرر نامہ جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو تقررنامے جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ان میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو انکی اہلیت کے مطابق ذمہ داریاں نہ دینا بنیادی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت نئے بھرتی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کی تقرریوں کے حوالے سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26جون کو جواب طلب کر لیاہے۔

 جواب طلب

مزید : صفحہ آخر