بڑے پیمانے پر کرپشن سامنے آنے پر ارشد رفیق،محبوب علی کا مزید ریمانڈ

بڑے پیمانے پر کرپشن سامنے آنے پر ارشد رفیق،محبوب علی کا مزید ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر حسین رامے نےلیسکو کے سابق چیف ارشد رفیق اور ڈائریکٹر آپریشن محبوب علی کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے سابق لیسکو چیف ارشد رفیق اور ڈائریکٹر آپریشن محبوب علی کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر حسین رامے کی عدالت میں پیش کیا، عدالت میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے لیسکو افسران کے جسمانی ریمانڈ کی مدت میں اضافہ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لیسکو افسران سے مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے ،ایف آئی اے کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ دوران ریمانڈ ملزمان سے پیرا گون سٹی ، ڈی ایچ اے، گیپکو اور میپکو کے واپڈا ٹاﺅن میں 1،1کنال کے پلاٹ سامنے آئے ہیں، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم ارشد رفیق کے اکاوئنٹ سے 35 لاکھ بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید ریمانڈ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...