جمہورت کے خاتمے کا حامی نہیں ،آئینی حدود میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں عمران خان

جمہورت کے خاتمے کا حامی نہیں ،آئینی حدود میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ...

 لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہو ریت کے خاتمے کے حامی نہیں ‘آئین اور قانون کی حدود میں ہی دھاندلی کیخلاف احتجاجی تحر یک چلا رہے ہیں ‘فوجی آپر یشن سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں اضافہ ہوتا ہے‘ قوم کے جذبے اور جنون کو کوئی نہیں روک سکتا‘ یقین دلاتا ہوں نوجوانو آپ کے راستے پر کوئی دیوار نہیں بنے گا‘ حقیقی جمہوریت آنے تک پاکستانیوں کی حالت نہیں بدلے گی جب تک عوام نہیں نکلے گی باریاں لینے کا سلسلہ جاری رہے گا‘ ‘(ن) لیگ کی حکو مت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ‘وفاقی بجٹ میں غر یب اور عوام آدمی کو صرف دھوکا دیا گیا ہے ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کو آج بھی معاشی طور پر تبا ہ کر رہی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت نے انتخابی مہم میں قوم کو بہت سہانے خواب دکھائے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور حکمرانوں کی پا لیساں عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 حلقوں سے انصاف مانگا ہے اور جب حکمران دعوے کرتے ہیں کہ عام انتخابات شفاف ہو ئے اور وہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے توکس کے خوف سے نہیں دیا جارہا؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ملک سے جمہو ریت کے خاتمے کی حمایت نہیں کی مگر ہم چاہتے کہ ملک میں حقیقی جمہو ریت لائی جائے جو شفا ف انتخابی عمل کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا اور جہاں تک دھاندلی کیخلاف احتجاجی تحر یک کا تعلق ہے تو وہ ہمار اآئینی اور جمہوری حق ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...