بینظیر انکم سپورٹ کے مستحقین کو رمضان پیکیج کا مستحق ہونا چاہیے،وٹو

بینظیر انکم سپورٹ کے مستحقین کو رمضان پیکیج کا مستحق ہونا چاہیے،وٹو

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے پنجاب حکومت کے رمضان پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد نہیں ملے گی کیونکہ یہ رمضان پیکج غریبوں کے لیے نہیں بلکہ ہر خاص و عام کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سبسڈی ٹارگٹڈ ہونی چاہیے اور صرف غریبوں کے لیے جو اس حکومت کے ایک سالہ دور میں غذائی اجناس میں غیر معمولی مہنگائی کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے مستحقین کو رمضان پیکج کا مستحق ہونا چاہیے کیونکہ ان مستحقین کی بین الاقوامی شہرت یافتہ تھرڈ پارٹی نے تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج میں سینکڑوں اشیاء ڈالنے سے غریبوں کو فائدہ نہیں ہوگا، اس لیے لسٹ میں وہی اشیاء شامل ہونی چاہئیں جو انکی روز مرہ زندگی میں زیر استعمال ہوں۔ یہ سمجھنے کے لیے کسی راکٹ سائنس کی نہیں ہے کہ جتنی چھوٹی لسٹ ہو گی اتنا ہی غریبوں کو زیادہ فائدہ ہو گا ۔

وٹو

مزید : صفحہ آخر