مسلم لیگ ق نے شیخ رشید کے ٹرین مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ق نے شیخ رشید کے ٹرین مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ نے شیخ رشید کے ٹرین مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ طاہر القادری کا تاریخی استقبال کریں گے، اب حکومت سے کوئی بات نہیں ہو گی بلکہ دھرنا اور فائنل راﺅنڈ ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم گروپ کے راولپنڈی سیکرٹریٹ میں چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے ہمراہ مشترکہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 23جون کو طاہر القادری کا تاریخی استقبال کریں گے،پہلے استقبال پھر کراچی جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے انکا کہنا تھا کہ حکومت سے جان چھڑانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس ضروری ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی انہیں یقین دلایا ہے کہ اب بات نہیں صرف احتجاج ہو گا اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لئے عمران خان سے بھی رابطے میں ہیں لیکن تحریک انصاف اپنا فیصلہ خود کرے گی۔20جون کو تاریخی عوامی ایکسپریس ٹرین مارچ ہو گا،دوسرے مرحلے کے ٹرین مارچ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،ق لیگ نے بھی ٹرین مارچ میں شرکت اور حمایت کا یقین دلایا ہے ایک سوال کے جواب میں میڈیا کے ایک نمائندے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتداءہے آخری پانچ اوورز کے سوال نہ کئے جائیں۔ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ میں ہمارے لوگ بھی شامل ہوں گے،دیگر جماعتیں بھی اپنا ایجنڈا دے سکتی ہیں،شیخ صاحب جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں ان سے آئندہ بھی رابطے رہیں گے جبکہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ گجرات میں ٹرین مارچ کا خود استقبال کروں گا،تمام دوست ٹرین مارچ میں شریک ہوں گے،چاہے جیسے بھی حالات ہوں شیخ رشید کے ساتھ ہیں۔طاہر القادری کے انقلابی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -