نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، ایک شہری زخمی،پاک فوج کا بھر پور جواب

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، ایک شہری ...
نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، ایک شہری زخمی،پاک فوج کا بھر پور جواب

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے راولا کوٹ میں ایک شہری زخمی ہوگیاہے،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس سے ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بھارتی فوج نے داٹوٹ، ترکنڈی اور دبسی میں گولہ باری اور فائرنگ کی جبکہ راجوری سیکٹر کے علاقے ٹھنڈی کسی میں بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : کوٹلی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...