قائم مقام چیئر مین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

قائم مقام چیئر مین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
قائم مقام چیئر مین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئر مین پیمرا پر ویز راٹھو ر کو تو ہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے دس روز میں جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطا بق پیمرا کے پرائیوٹ ارکان کی درخواست پر جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران رکن پیمرا فریحہ افتخار نے مو قف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے قائم مقام چیئر مین پیمرا کو کام جاری رکھنے سے روک دیا تھا تاہم پر ویز راٹھو ر تا حال کام کر رہے ہیں ۔ سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئر مین پیمراکو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب داخل کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ دوسر ی جانب پیمر ا نے موقف اختیا ر کیا کہ ہائی کورٹ نے چیئرمین کو کام کرنے سے نہیں روکا ہے ، ادارہ عدالت عالیہ میں اپنا جواب داخل کرے گا۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...