پنجاب کابینہ نے مالی سال 2014-15ءکے بجٹ کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے مالی سال 2014-15ءکے بجٹ کی منظوری دیدی
پنجاب کابینہ نے مالی سال 2014-15ءکے بجٹ کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کابینہ نے مالی سال 2014-15ءکے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ کا کل حجم 10.35کھرب ہو گا ، غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 700ارب روپے ، ترقیاتی کاموں کے لیے 333ارب روپے ، مقامی حکومتوں کے لیے 275ارب روپے اور امن وا مان کے لیے 107ارب روپے ، تعلیم کے لئے 241ارب روپے ، صحت کے لیے 94ارب روپے ، لیپ ٹاپ سکیم کے لیے ساڑھے چار ارب روپے، زراعت کے لیے15ارب روپے، سبسڈی کے لیے 42ارب روپے ، پنشن کی ادائیگی کے لیے 86ارب روپے، جنرل ایڈمنسٹریشن کے لیے116ارب روپے ، آبپاشی کے لیے 25ارب روپے اور لائیو سٹاک کے لیے 1.70ارب روپے کی رقم مختص کیے جا نے کی تجویز دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگااور اس میں فیصل آباد اور ملتان میں میٹرو بس منصوبوں کے لیے بھی رقم مختص کیے جانے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔

مزید :

بجٹ -