شیشہ دکھایاتو برامان گئے ، کترینہ اور رنبیر میں توتکار

شیشہ دکھایاتو برامان گئے ، کترینہ اور رنبیر میں توتکار
شیشہ دکھایاتو برامان گئے ، کترینہ اور رنبیر میں توتکار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچے ان دنوں عام ہیں تاہم اداکارہ کی طرف سے ایک سین پر تنقید رنبیر برداشت نہ کرسکے اور جھگڑ پڑے ،دونوں کو فلم کے سیٹ پر لڑتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ کترینہ اور رنبیر کپور ان دنوں فلم ’جگا جاسوس‘ کی عکسبندی میں حصہ لینے کیلئے جنوبی افریقہ میں موجود ہیں۔ فلم کے منظر کی عکسبندی کے دوران کترینہ کیف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر بالکل ریتک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ جیسا ہے جس پر رنبیر کپور بھڑک اٹھے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ واضح رہے کہ کترینہ ان دنوں فلم ”بینگ بینگ“ کی عکس بندی میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ کترینہ کپور اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اسی لئے ان کے مابین لڑائی کی خبر کو بالی ووڈ اور بھارتی میڈیا میں خوب اچھالا جارہا ہے۔ کترینہ اور رنبیر ان دنوں ممبئی میں ایک نیا گھر ڈھونڈرہے ہیں تاکہ دونوں اس میں رہائش اختیار کرسکیں۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کترینہ کو بہو کے روپ میں پسند کرچکی ہیں تاہم فنکار جوڑی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فی الحال شادی کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم ایک ساتھ رہیں گے۔

مزید : تفریح