مودی کا جوابی خط ، خیالات میں ہم آہنگی سے حوصلہ افزائی ہوئی : بھارتی وزیر اعظم

مودی کا جوابی خط ، خیالات میں ہم آہنگی سے حوصلہ افزائی ہوئی : بھارتی وزیر اعظم
مودی کا جوابی خط ، خیالات میں ہم آہنگی سے حوصلہ افزائی ہوئی : بھارتی وزیر اعظم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم من مو ہن سنگھ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خط کا جواب دے دیا ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق نریندر مودی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر ہو نے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں، حملے بلا جواز او ر وحشیانہ اقدام ہیں ۔ اپنی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے شرکت پر ان کا شکریہ اد ا کر تے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے حلف برداری میں شرکت میرے لئے باعث افتخار او ر مسرت تھی، تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے مشترکہ مستقبل اور امیدوں کی عکاس ہے اور اس سے خطے میں جمہوریت کو استحکام ملے گا ، آپ کی اور خطے کے دوسرے رہنماﺅں کی شرکت سے تقریب پر وقار ہوگئی ، دورہ بھا رت کے بارے میں آپ کے مثبت تاثرات پر شکر گزار ہوں ۔ دوطرفہ امور پر بات چیت او رخیالات میں ہم آہنگی سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں