غداری کیس:سابق صدرکی دستاویزات سے متعلق فیصلہ آج سنایاجائیگا

غداری کیس:سابق صدرکی دستاویزات سے متعلق فیصلہ آج سنایاجائیگا
غداری کیس:سابق صدرکی دستاویزات سے متعلق فیصلہ آج سنایاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی اضافی دستاویزات اور قومی اسمبلی ریکارڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ چار بجے سنایا جائے گا،جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چار جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے قومی اسمبلی ریکارڈ اور ایف آئی اے کی مکمل دستاویزات نہ ملنے پر درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تین نومبر2007ءکو گورنر، وزیر اعظم، وزرائے اعلٰی، وفاقی اور صوبائی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان ،کور کمانڈروں اور ایمرجنسی کی توثیق کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کے نام اور موجودہ پتے ریکارڈ پر لائے جائیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ان میں سے کس کو بطور گواہ یا شریک ملزم طلب کرنے کی درخواست دائر کی جا سکے۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرارعبدالغنی سومرو کے مطابق فیصلے کا اعلان شام چار بجے کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -