حرا شیخ نے بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

حرا شیخ نے بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ حرا شیخ نے سٹار ایوارڈز میں بہترین کامیڈین اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔ سٹار ایوارڈ نامی تقریب میں اداکارہ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معروف ڈرامہ رائٹر ابن آس کو بھی بہترین رائٹر کا ایوارڈ ملا ہے۔ اداکارہ حرا شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کریں،خوشی ہے کہ ڈراموں میں میری پرفارمنس کو سراہتے ہوئے مجھے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں جب سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہوا ہے تب سے فنکاروں میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس شعبے میں مقابلے کا رجحان بڑھ جائے وہاں معیاری کام تخلیق ہوتا ہے۔ اپنے ڈراموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل متعدد ڈاموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جبکہ میرے کچھ ڈرامے آن ایئر بھی ہیں جنہیں بہترین رسپانس مل رہا ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...