کراچی ایئر پورٹ حملہ، تفتیش میں پیش رفت

کراچی ایئر پورٹ حملہ، تفتیش میں پیش رفت
 کراچی ایئر پورٹ حملہ، تفتیش میں پیش رفت

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، ایک اور ملزم کو حراست لے لیا گیاہے جس کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں حساس ادارے نے چھاپہ مار کر ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا ہے، گزشتہ روز بھی 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا،زیر حراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ زیر حراست افراد نے چند روز میں لاکھوں روپے موبائل بینکنگ کے ذریعے منتقل کئے۔ اندرون سندھ اور دیگر علاقوں سے حراست میں لئے گئے 10 افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی