شیخ رشیدعمران خان اورچوہدری برادران کے ساتھ مل کرجمہوریت پرحملہ کرنا چاہتے ہیں: سعدرفیق

شیخ رشیدعمران خان اورچوہدری برادران کے ساتھ مل کرجمہوریت پرحملہ کرنا چاہتے ...
شیخ رشیدعمران خان اورچوہدری برادران کے ساتھ مل کرجمہوریت پرحملہ کرنا چاہتے ہیں: سعدرفیق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عمران خان اور چوہدری برادران کے ساتھ مل کر جمہوریت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری آئین اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، طاہر القادری کینیڈا میں بیٹھ کر عوام کو جمہوری نظام کے خلاف اکسا رہے ہیں جب کہ شیخ رشید تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور چوہدری برادران کے ساتھ مل کر جمہوریت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کام ہی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کئے جانے والے کاموں پر تنقید کرنا ہے جب کہ چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لے کر سیاست میں خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید ٹرین کی 2 بوگیاں بک کرا کے پوری ٹرین کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، اگر شیخ رشید کو ٹرین مارچ کرنا ہے تو پوری ٹرین بک کرالیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، پرویز مشرف کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے قبول کریں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں