ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنی

ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنی
ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے، سپیشل پراسیکیوٹر نے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر اعتراض کیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد