شوبز میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے: خوشبو

شوبز میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے: خوشبو
شوبز میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے: خوشبو

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ لاہور سے باہر جاکر ڈراموں میں کام کرنے کو جی نہیں چاہتا لیکن شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے،وہ صرف سٹیج نہیں بلکہ فلموں میں بھی مصروف ہیں۔ اپنے ایک انٹرویومیں اداکارہ خوشبو نے کہا کہ لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور اُنہوں نے کبھی بھی دوسرے شہروں میں خوشی سے جاکر ڈرامہ نہیں کیا لیکن شوبز کی مجبوری ہے کہ جہاں بھی فنکار کو کام ملے وہاں ضرور جانا چاہیے اور اس شعبے میں بہت سے کام اپنی مرضی کے خلاف کرنا  پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج کی ترقی سے ہی فنکاروں کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

مزید : تفریح