ماں نے اپنا 2 سالہ لخت جگر ریت میں دبا کر مار ڈالا

ماں نے اپنا 2 سالہ لخت جگر ریت میں دبا کر مار ڈالا
 ماں نے اپنا 2 سالہ لخت جگر ریت میں دبا کر مار ڈالا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایمن آباد کے علاقے عباس ٹاﺅن میں ماں نے اپنے 2 سالہ لخت جگر کو زندہ ریت میں دبا کر قتل کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایمن آباد کے عباس ٹاﺅن میں سکینہ نامی خاتون نے اپنے 2 سالہ بیٹے مدثر کو زندہ ریت میں دبا کر مارڈالا، پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر ملزمہ کو گرفتار کرکے بچے کی لاش ریت سے برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ روز صبح صویرے ریت کو گیلا کرتی تھی جس پر اہل علاقہ کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاش بر آمد کر لی گی، بچے کی لاش تقریباً 2 روز پرانی ہوچکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک بچے کو قتل کرنے سے متعلق حقائق سامنے نہیں آسکے کہ ماں نے کسی کے کہنے یا مجبوری کے تحت انتہائی اقدام اٹھایا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد ہی حتمی طور پر کسی نتیجے تک پہنچا جاسکے گا۔

مزید : جرم و انصاف