ایئرپورٹ تا جاتی عمرہ، درخت اور سائن بورڈ سیکیورٹی رسک قرار

ایئرپورٹ تا جاتی عمرہ، درخت اور سائن بورڈ سیکیورٹی رسک قرار

سپیشل برانچ نے انڈرپاسز میں دھماکہ خیز مواد کی تنصیب کا خاطرہ ظاہر کردیا

ایئرپورٹ تا جاتی عمرہ، درخت اور سائن بورڈ سیکیورٹی رسک قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل برانچ نے پرانے ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ وی وی آئی پی روٹ کے متعدد مقامات کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا اور کہاہے کہ جالیاں ٹوٹی ہونے سے انڈر پاسز کی ڈرینوں میں دھماکہ خیز مواد نصب ہوسکتا ہے،روٹ پر سائن بورڈ، گھنٹے درخت، پلوں اور انڈر پاسز کے نیچے اندھیرے کے باعث تخریبی کارروائی ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کے وی وی آئی پی سیکیورٹی ونگ کی طرف سے متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پرانے ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ تک راستے میں شیر پاﺅ برج، میاں میر پل اور نہر پر تمام انڈر پاسز میں لائٹس نہیں ہیں یہاں فوری طور پر لائٹس کا انتظام کیا جائے۔

اسی طرح راستے میں آنے والے تمام سائن بورڈ ہٹائے جائیں۔ انڈر پاسز کے پانی کے نکاس کے لئے بنائی گئی ڈرینز کی لوہے کی جالیاں ٹوٹ چکی ہیں اوران کو فوراً ٹھیک کروایا جائے کیونکہ یہاں دھماکہ خیز مواد رکھا جاسکتا ہے۔ راستے میں آنے والے درخت کاٹ دئیے جائیں یا ان کی ٹہنیوں کو کاٹ دیا جائے۔ بھوبھتیاں چوک کے قریب خالی پلاٹ میں بڑی تعداد میں درخت موجود ہیں جو سیکیورٹی کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ اس لیے وی وی آئی پی روٹ سے قبل سویپنگ کروائی جائے۔ ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ تک راستے میں کہیں کوئی گاڑی یا موٹرسائیکل بغیر مالک کی تصدیق کے کھڑی نہ ہونے دی جائے۔ پرانے ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ تک واپڈا، واسا، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور محکمہ ڈاک کے لوہے کے باکسز اور ڈی پی ایس ہیں ان کو سرچ کیا جائے تاکہ وی وی آئی پی روٹ پر بہتر سے بہتر سیکیورٹی کی جاسکے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...