”خلاءمیں آنسورخسار پر نہیں بہہ سکتے “

”خلاءمیں آنسورخسار پر نہیں بہہ سکتے “
”خلاءمیں آنسورخسار پر نہیں بہہ سکتے “

کیپ کارٹیول (مانیٹرنگ ڈیسک) خلانورد ریڈوائزمین نے کہاہے کہ خلاءمیں آنسو رخسار پر بہنے سے معذور ہوتے ہیں۔ دو ہفتے قبل عالمی خلائی سٹیشن سے واپس آنے والے ریڈ نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھاکہ اتنے دن گزرنے کے باوجود وہ زیرو گریوٹی کے اثرات سے مکمل طور پر باہر نہیں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خلاءمیں رونے کو ترس گئے تھے۔ اس لئے گزشتہ رات وہ اتنی شدت سے ہنسے کہ آنسو نکل آئے۔ انہوں نے خلاءمیں اپنے تجربات اور تصاویر کو ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خلاءمیں کشش ثقل نہ ہونے کی وجہ سے آنسو رخسار پر نہیں گرتے، خلاءسے آسٹریلیا کے شمالی ساحل پر بادلوں اور سرخ صحراءکے نظاہرہ پر مشتمل تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔واضح رہے کہ ریڈ کے ٹوئٹر پر 74 ہزار پرستار ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...