سلیمان لاشاری قتل کیس کا چالان مکمل

سلیمان لاشاری قتل کیس کا چالان مکمل
سلیمان لاشاری قتل کیس کا چالان مکمل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سلیمان لاشاری قتل کیس میں پولیس نے چالان مکمل کرکے انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں جمع کر وا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چالان کیس کے تحقیقاتی افسر انسپکٹر مبین نے عدالت کے رو برو جمع کر وایا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے 4عینی شاہدین سمیت 42گواہ موجود ہیں ، ملزمان پر جرم بخوبی ثابت ہوتا ہے۔ عدالت نے چالان با ضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے زیر حراست پانچوں ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 16جون کو طلب کر لیا ہے ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...