زمین کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

زمین کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
زمین کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

باجوڑ ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

مزید : باجوڑ