وزیراعظم نے ایک سال کی تنخواہ سکول کو عطیہ کردی

وزیراعظم نے ایک سال کی تنخواہ سکول کو عطیہ کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ایک سال کی تنخواہ سندھ میں تعلیم کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کردی۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک اور بالخصوص چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی ایک سال کی تنخواہ جو تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار روپے بنتی ہے ٹنڈواللہ یار میں تعلیم کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے رشید میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کو عطیہ کردی اور وزیراعظم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی راحیلہ مگسی نے ادارے کی انتظامیہ کو یہ چیک پیش کیا۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...