پاکستان نے اینٹی ریپ پروٹوکول پر دستخط کردئیے، بھارت کا انکار

پاکستان نے اینٹی ریپ پروٹوکول پر دستخط کردئیے، بھارت کا انکار
پاکستان نے اینٹی ریپ پروٹوکول پر دستخط کردئیے، بھارت کا انکار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اینٹی ریپ بین الاقوامی پروٹوکول پر دستخط کرکے اس پروٹوکول کی توثیق کرنے والے 115 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جبکہ بھارت نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ بتایاگیاہے کہ خواتین کو جنسی زیادتیوں اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے عالمی اعلامیے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کو جنگ کے دوران جنسی تشدد کے خلاف عالمی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ ناقدین کاکہناہے کہ بھارت اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات کے خاتمے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ جنگ کے دوران جنسی تشدد کے واقعات سے متعلق کانفرنس میں انجلینا جولی، جان کیری، نوبل اعنام یافتگان جیسی معروف شخصیات شریک تھیں۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی سرتاج عزیز نے کی تھی۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...