زیادتی کی شکار خاتون نے انصاف نہ ملنے پرزندگی ختم کر لی

زیادتی کی شکار خاتون نے انصاف نہ ملنے پرزندگی ختم کر لی
زیادتی کی شکار خاتون نے انصاف نہ ملنے پرزندگی ختم کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جبری طورپر زیادتی کا شکار ہونیوالی26 سالہ خاتون نے انصاف نہ ملنے اور اہل علاقہ کے طعنوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔بتایاگیاہے کہ بھکھی کی شادی شدہ خاتون رخسانہ سے دو روز قبل علاقہ کے بااثر زمیندار انور نے گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کی جس کی شکایت تھانہ بھکھی پولیس کو کی گئی مگر شنوائی نہ ہونے پر وہاں سے رخسانہ بی بی واپس گھر آگئی۔ اہل علاقہ اور سسرالیوں کے طعنوں اور بدسلوکی سے تنگ آکر رخسانہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف