نامعلوم افراد کی فائرنگ، ن لیگ خضدار کے صدر جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ، ن لیگ خضدار کے صدر جاں بحق
 نامعلوم افراد کی فائرنگ، ن لیگ خضدار کے صدر جاں بحق

کو ئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع خضدارکے سول ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن خضدار کے صدر محمد عالم جتک ہلاک ہوگئے ہیں۔نجی ٹی و ی کے مطابق ایک پولیس اہلکار ماجید ماری نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے حاجی محمد عالم جتک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس کی نفری نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول مسلم لیگ ن خضدار کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے نائب صدر بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے لیکن ابھی اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید : کوئٹہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...