دوسالہ معصوم بچے کی ضمانت منظور

دوسالہ معصوم بچے کی ضمانت منظور
دوسالہ معصوم بچے کی ضمانت منظور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2 سالہ معصوم بچے کی ایک ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو سالہ اسد علی مہر سمیت 12 افراد پر اغواءقتل اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت کی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے اسد کی ایک ہزار جبکہ دیگر 9 ملزمان کی 50-50 ہزار روپے کی ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ 28 مئی کو سابق ٹی ایم او عبدالشکور مہر کے آباد گارکریم مہر نے معصوم اسد، اس کے والد، چچا، بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کیخلاف تماچانی تھانے میں اغوا برائے تاوان، قتل اور دھمکیوں کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

مزید : سکھر