مودی ناپسندیدہ قرار،بھارتی کالج میگزین نے کارٹون چھاپ دیا

مودی ناپسندیدہ قرار،بھارتی کالج میگزین نے کارٹون چھاپ دیا

چار طلباءسمیت چھ افراد گرفتار

مودی ناپسندیدہ قرار،بھارتی کالج میگزین نے کارٹون چھاپ دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھوبنیشور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کوژور کے ایک پولی ٹیکنیکل کالج کے میگزین میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر ہٹلر، اسامہ بن لادن، جاج ڈبلیو بش سمیت دنیا کی 6 انتہائی ناپسندیدہ شخصیات کے ساتھ چھاپ دی گئی جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر میگزین کی 392 کاپیاں ضبط کرلیں اور چار طلبہ سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمے میں نامزدافراد میں کالج کے پرنسپل اور ایک لیکچرر بھی شامل ہیں تاہم پرنسپل کو بیمار ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا۔ مودی کے ساتھ باقی جو انتہائی ناپسندیدہ شخصیات کی تصاویر چھاپی گئیں ان میں سندل کی لکڑی کے بھارتی سمگلر ویراپن، تامل ٹائیگرز کے آنجہانی رہنما پربھاکرن اور اجمل قصاب بھی شامل ہیں۔

مزید : انسانی حقوق