سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرکے اچھا لگا: مہر النساء

سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرکے اچھا لگا: مہر النساء
سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرکے اچھا لگا: مہر النساء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہر النساءنے کہا کہ ایک عرصہ بعد سٹیج ڈرامہ کرکے اچھا لگ رہا ہے، مستقبل میں بھی فیملی ڈراموں میں کام کروں گی۔ا لحمراءہال نمبر 2 میں زیر نمائش ڈرامہ میں پرفارمنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہرالنساءنے کہا کہ فلم اور ٹی وی کی طرح تھیٹر پر بھی بے حد پذیرائی ملی، مگر اس وقت سٹیج ڈرامہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی جب سکرپٹ کی جگہ ذومعنی جگت بازی اور قابل اعتراض ڈانس نے لے لی۔ اس دوران منہ مانگے معاوضہ پر مجھے کام کرنے کے لئے ہا گیا مگر میں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیاتھا،پیسوں سے زیادہ اپنا امیج اہم ہے اس لئے خود کو ٹی وی اور ماڈلنگ تک محدود کرلیا۔ مہر النساءنے کہا کہ ڈرامہ کے پہلے روز سٹیج پر گئی تو ہال میں بیٹھے حاضرین نے جس والہانہ محبت کے ساتھ ویلکم کیا، اس نے مجھے ایک بار پھر تروتازہ کردیا ہے۔

مزید :

تفریح -