اداکارہ میرا انسداد پولیو مہم پر لگ گئیں

اداکارہ میرا انسداد پولیو مہم پر لگ گئیں
اداکارہ میرا انسداد پولیو مہم پر لگ گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لالی ووڈ اداکارہ میرا انسداد پولیو مشن پر قائد کے شہر میں پہنچ گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نے ضلع وسطی میں انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر میرا نے والدین سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل بھی کی، لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پولیو پاکستان کے مستقبل کے لئے ناسور ہے، جس کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید : تفریح