پنجگور: دو روز قبل لاپتا ہونے والے بچوں کی لاشیں برآمد

پنجگور: دو روز قبل لاپتا ہونے والے بچوں کی لاشیں برآمد
پنجگور: دو روز قبل لاپتا ہونے والے بچوں کی لاشیں برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع پنجگور میں دو روز قبل لاپتا ہونے والے بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔نجی ٹی وی نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چھ سالہ مزمل منان اور آٹھ سالہ مظفر منان دو روز قبل پنجگور کے علاقے عیسائی سندیسر سے لاپتا ہوگئے تھے، دو روز بعد ان کی لاشیں اسی علاقے میں واقع ان کے گھر کے قریب گٹر سے برآمد کرلی گئیں جنہیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : کوئٹہ