مادھوری بچوں کے حقوق کیلئے سلیبرٹی ایڈووکیٹ بن گئیں

مادھوری بچوں کے حقوق کیلئے سلیبرٹی ایڈووکیٹ بن گئیں
مادھوری بچوں کے حقوق کیلئے سلیبرٹی ایڈووکیٹ بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ یونیسف کی بچوں کے حقو کے لیے سلیبرٹی ایڈووکیٹ بن گئیں۔مادھوری گزشتہ ایک سال سے نہ صرف بچوں کے حقوق کے حوالے سے یونیسف کی معاونت فراہم کررہی ہیں بلکہ انھوں نے چائلڈ لیبر کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے حوالے سے خصوصی پیغامات سمیت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں اہم خدمات بھی سرانجام دیں،بھارت بھر میں خصوصی مہم بھی چلائی ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں اداکارہ کو یونیسف نے بچوں کے حقوق کے لیے سیبلرٹی ایڈووکیٹ قرار دیا ہے۔ مادھوری ڈکشٹ ان دنوں جھلک دکھلا جا سیزن سیون کے سیٹ پر بھی نظر آ رہی ہیں اور اپنے فلمی کیریئر میں 6 فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیے‘ 4 بہترین اداکارہ کے اور ایک بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ بھی پا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -