کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی

کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی
کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی:شہر قائد میں مبینہ طور پر اقوام متحدہ کی ایک گاڑی چھین لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد نے عائشہ منزل کے علاقے سے یو این کی ایک ڈبل کیبن گاڑی چھین لی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں سیکورٹی مزید بڑھا دی۔دوسری جانب رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں لیاقت آباد ٹاو¿ن کی مجید کالونی میں ہوئیں۔ادھر لیاری کے چاکیواڑہ علاقے میں فائرنگ سے ایک خاتون اور بچہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے علاقے میں بلا امتیاز فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے زخمیوں کو متعدد گولیوں کے زخم آئے۔فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

کراچی -