کیلیفورنیا میں 1961ءمیں2 ایٹم بم گرنے کاانکشاف

کیلیفورنیا میں 1961ءمیں2 ایٹم بم گرنے کاانکشاف
 کیلیفورنیا میں 1961ءمیں2 ایٹم بم گرنے کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دستاویزات سے انکشاف ہواہے کہ جنوری 1961ءکی ایک درمیانی شب جب امریکی فضائیہ کا جہاز بی 52 گولڈ سابرونامی شہر کے قریب سے پروز کررہا تھا کہ درمیان میں سے دو ٹکڑے ہوگیا اور جہاز کے اندررکھے دو ایٹم بم شہر کے قریب زمین پر گرگئے مگر خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکے، اس طرح اس رات امریکہ ہیروشیما اور ناگاساکی سے دوگنی تباہی سے بچ گیا۔ امریکہ کی سیکیورٹی آرکائیو کی جانب سے پرانی دستاویزات اوپن کئے جانے سے یہ خوفناک انکشاف سامنے آیا۔دستاویز کے مطابق جہاز کریش ہونے سے ملٹی میگاٹن وزنی مکمل طور پر فعال بم زمین سے ٹکرائے لیکن اس وقت وزیر دفاع رابرٹ میک نامارا نے یہ معاملہ چھپادیا، حالانکہ یہ واقعہ امریکی فضائیہ اور محکمہ دفاع کی ایک مکمل ناکامی پر مبنی تھا۔ دستاویز کے مطابق 24 جنوری 1961ءکو یہ واقعہ جہاز کے دائیں ونگ میں نقص پیدا ہونے سے پیش آیا جب جہاز سے بم گرے تو ایک کاپیراشوٹ کھل گیا مگر دوسرا پوری طاقت کے ساتھ زمین سے ٹکرایا۔دستاویز کے مطابق بم کو محفوظ بنانے والی پن کھلنے کے قریب پہنچ گئی تھی مگر خوش قسمتی سے مکمل طور پر نہ کھل سکی۔ واضح رہے اس واقعہ کے بارے پہلی بار ایرک سکالرز نے گزشتہ برس شائع ہونے والی اپنی کتاب کمانڈ اینڈ کنٹرول میں بیان کیا گیا تھا۔