گلے میں خراش موذی مرض کا سبب

گلے میں خراش موذی مرض کا سبب
گلے میں خراش موذی مرض کا سبب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل کے طلباءکو بتایا جاتا ہے کہ گلے کی سازش یا خراش کی بنیادی وجہ مخصوص قسم کے گروپ اے سٹریٹوکل جراثیم ہوتے ہیں لیکن تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ نوجوانوں اور بلوغت کی منزل میں قدم رکھنے والے افراد کے گلے کی خرابی کا علاج کرتے ہوئے ایک اور جراثیم پر بھی نظر رکھیں جو بیماری کو سنگین ترکرسکتے ہیں اور ان پر عام جراثیم کش ادویہ کا اثر بھی نہیں ہوتا ۔ ریسرچ کے سربراہ رابرٹ سینئر نے کہا ہے کہ 15 سے 24سال کی عمر کے نوجوان میں گلے کی خراش کے 10 فیصد واقعات کی ذمہ داری ایف نیکروفورم پر عائد ہوتی ہے اور اس حوالے سے خطرناک بات یہ ہے کہ اگر اس جرثومے کو بروقت ختم نہ کیا جائے تو گلے کی خواش کی تکلیف ایک مہلک لیکن کم یاب قسم کی پیچیدہ بیماری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت