سمجھوتہ ایکسپریس سے نیپالی جوڑ گرفتار، 2 کروڑ کی ہیروئن برآمد

سمجھوتہ ایکسپریس سے نیپالی جوڑ گرفتار، 2 کروڑ کی ہیروئن برآمد
سمجھوتہ ایکسپریس سے نیپالی جوڑ گرفتار، 2 کروڑ کی ہیروئن برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام لاہور نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے 2 کروڑ مالیت کی ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپالی جوڑا جو دبئی سے لاہور پہنچا تھا اور سمجھوتھہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سفر کرنے کی کوشش کررہا تھا، دونوں نے ہیروئن سے بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام لاہور نے اطلاع پر ملنگ بہادر اور اس کی بیوی کو روکا اور ہسپتال لے جاکر ان کے معدوں سے ہیروئن کے کیپسول برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید : لاہور