فضائی حدود کا تنازع، جاپان میں چینی سفیر طلب

فضائی حدود کا تنازع، جاپان میں چینی سفیر طلب
فضائی حدود کا تنازع، جاپان میں چینی سفیر طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے اپنے لڑاکا طیارے کے قریب سے دو چینی لڑاکا طیارے گزرنے پر چین کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ طیاروں کے قریب سے گزرنے کے معاملہ پر گزشتہ روز چین اور جاپان میں لفظی جنگ ہوئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کو غلط ٹھہرایا ہے۔ جاپان کے نائب وزیر خارجہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی چینی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کہا ہے کہ اس طرح کا اقدام حقیقی حادثہ کی طرف لے جاسکتا ہے۔ جاپان کے اعلیٰ سطح کے حکومتی ترجمان یوشیدے سوگا نے کہا ہے کہ چین کے دو طیارے ہماری حدود میں ہمارے طیارے کے 30 میٹر قریب سے گزرے ہیں جو انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت اقدام ہے۔ دوسری طرف چین نے ردعمل مین کہا ہے کہ جاپانی ہوا باز غلطی پر تھے۔ چینی وزارت دفاع نے کاہ ہے کہ جاپان عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے۔ چینی ہوا باز پیشہ ور، معیاری اور حدود میں تھے جبکہ جاپانی ہوا بازوں نے غلط اقدام اٹھا کر خطرہ پیدا کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق جاپان حقائق نظر انداز کرتے ہوئے واقعہ غلط رنگ دے رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی