افریقی عاشق نے رقیب کا دل چبالیا

افریقی عاشق نے رقیب کا دل چبالیا
افریقی عاشق نے رقیب کا دل چبالیا

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی سابق محبوبہ کے نئے محبوب کا دل کانٹے اور چھری سے کھا لیا۔ پولیس کے مطابق 62 سالہ مقتول کو سینے اور گردن میں چھری ماری گئی اور ان کے چہرے پر کاٹنے کے نشان تھے۔ گرفتار ہونے والے مشتبہ شخص کا تعلق زمبابوے سے بتایا گیا ہے اور وہ جنوبی اریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن کے علاقے گوگولیتھو میں مقیم تھا۔ ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...