کسان کی گائے کی موجودگی میں شادی

کسان کی گائے کی موجودگی میں شادی
 کسان کی گائے کی موجودگی میں شادی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئرش کسان نے اپنی محبوب گائے گارجیس کی موجودگی میں شادی کرکے گاﺅں والوں کو حیران کردیا۔ 31 سالہ سٹیون جب کترینہ سے شادی کرنے چرچ گیا تو وہ اپنی گائے گار جیس بھی ساتھ لے گیا اور دلہن کو پیدل لے کر گائے کہ رسی تھامے شادی کرکے واپس آگیا۔ سٹیون نے کہا ہے کہ وہ گارجیس گائے کو اپنی خوش قسمتی کی علامت سمجھتا ہے اور اس کی ماں بھی ایسا ہی سوچتی تھی۔ سٹیون کو یقین ہے کہ وہ اپنی محبوب بیوی کترینہ سے بھی گائے کی وجہ سے ہی مل پایا ہے کیونکہ وہ اپنی گائے لے کر یارک شائر گیا تھا جہاں وہ کترینہ سے ملا، سٹیون کی گائے انعام یافتہ بھی ہے۔ دونوں شادی کے بعد ہنی مون کے لئے امریکہ چلے گئے ہیں۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...