امریکی استانی کی نوجوان طالبہ کے ساتھ زیادتی
سان فرانسسکو (بیورو نیوز) ہم آئے روز خبریں سنتے رہتے ہیں کہ امریکی استانی نے نوجوان طالب علموں کے ساتھ تعلقات استوار کرلئے۔ غالباً یہ امریکی معاشرے کی گراﺅٹ کی واضح مثالیں ہیں لیکن اگر آپ کو پتا لگے کہ ایک امریکی استانی نے اپنی ہی طالبہ کو ناصرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ لمبے عرصے تک اس نے تعلقات استوار رکھے۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ریبیکا ڈائی بولٹ (ریاست کیلیفورنیا) کو پولیس نے اپنی طالبہ کے ساتھ تعلقات رکھنے پر گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے کم عمر کے ساتھ جنسی تعلقات استوار رکھے۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ریبیکا نے 2004ءسے 2008ءکے درمیان اپنی ایک طالبہ کے جس کی عمر اس وقت 15 سال تھی کے ساتھ تعلقات بنائے رکھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکار بننے والی لڑکی اس وقت ریبیکا کی کلاس میں تھی اور وہ دونوں نا صرف کلاس روم بلکہ ریبیکا کے گھر بھی ملتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تعلقات نارمل طریقہ سے شروع ہوئے لیکن جلد ہی ”غیر معمولی“ تعلقات میں تبدیل ہوگئے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ کافی غیر معمول حقیقتیں بھی سامنے آسکتی ہیں۔