التحریرچوک میں خواتین سے جنسی زیادتیوں پر ہتک آمیز تبصرہ خاتون ٹی وی میزبان کو مہنگاپڑگیا

التحریرچوک میں خواتین سے جنسی زیادتیوں پر ہتک آمیز تبصرہ خاتون ٹی وی میزبان ...
التحریرچوک میں خواتین سے جنسی زیادتیوں پر ہتک آمیز تبصرہ خاتون ٹی وی میزبان کو مہنگاپڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے ایک ٹیلی ویڑن چینل نے صدر عبدالفتاح السیسی کی حلف برداری کے موقع پر قاہرہ کے التحریر چوک میں خواتین پر جنسی حملوں کی رپورٹنگ کے دوران ہتک آمیز تبصرہ کرنے والی اپنی اینکر کو معطل کردیا ۔ التحریر ٹیلی ویژن چینل کی خاتون میزبان ماہا بہانسی اپنا ہفتہ وار پروگرام پیش کررہی تھیں جس دوران میدان التحریر میں موجود اس چینل کی رپورٹر نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے متعدد واقعات پیش آنے کی اطلاع دی تو اس میزبان نے اس پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ’یہ اس لیے ہورہا ہے کیونکہ وہ خوش ہیں‘ اور زوردار قہقہہ لگایاتھا۔ماہا بہانسی کے اس تبصرے پر مصریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے یہ بات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہراسیت پر نہیں بلکہ لوگوں کے خوشی منانے کے انداز پر تبصرے کررہے تھے۔ واقعہ کے بعد التحریر چینل نے اینکر بہانسی کے تبصرے پر معذرت کی تھی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اور جنسی ہراسیت کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔مصری روزنامے الاہرام کی ایک رپورٹ کے مطابق اب ماہا بہانسی کا ہفتہ وار شو دو نئے میزبان پیش کیا کریں گے۔