عراق میں جنگجوﺅں کی پیش قدمی جاری ، امریکی اہلکار محفوظ مقامات پر منتقل

عراق میں جنگجوﺅں کی پیش قدمی جاری ، امریکی اہلکار محفوظ مقامات پر منتقل
 عراق میں جنگجوﺅں کی پیش قدمی جاری ، امریکی اہلکار محفوظ مقامات پر منتقل

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میںآئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں کی مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکہ کی نجی کمپنیوں سے وابستہ سینکڑوں اہلکار عراقی ائیر بیسز سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں،امریکی کمپنیاں مشترکہ مقاصد کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر رہی تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی کمپنیوں کے سینکڑوں اہلکار زیادہ تر عراق کے اہم فوجی ہوائی اڈوں پر تعینات تھے جو محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی سرکاری حکام نے بتایاکہ بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم بلاد ائیر بیس سے منتقل ہو گئے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی کا اس بارے میں کہنا تھا وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ کنٹریکٹرز کی صورت میں امریکہ کے فوجی اہلکاروں کی مدد کے لیے ایف ایم ایس پروگرام کے تحت موجودامریکی شہریوں نے عراق میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر اپنی جگہ تبدیل کی ہے۔امریکی وزارت دفاع سے متعلق حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ امریکی کنٹریکٹرز نجی کارکن ہیں ،امریکی حکومت سے ان کا براہ راست تعلق نہیں ، نجی کنٹریکٹرز کو عراقی حکومت تنخواہ دیتی ہے امریکی حکومت نہیں۔

مزید : بین الاقوامی