ایف آئی اے کا سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

ایف آئی اے کا سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ
ایف آئی اے کا سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ٹیم نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماراتاہم یوسف رضاگیلانی کی عدم دستیابی پر واپس لوٹ آئی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کے پاس ٹریڈڈیویلپمنٹ کیس میں وارنٹ بھی موجود تھے ۔ سابق وزیراعظم کے سیکریٹری نے بتایاکہ یوسف رضاگیلانی لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے اور 17جون کو عدالت میں پیشی ہے ۔ سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ اُنہیں عدالت سے جانے سے روکا جارہاہے ، صبرکریں ، عدالت میں پیش ہوں گے لیکن ضمانت نہیں کرائیں گے ۔

مزید : ملتان