لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں 100اضافہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال 2014-15 کا بجٹ لگژری گاڑیوں کے شائقین کیلئے بری خبر ثابت ہوا ہے اور 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں کیلئے ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لگژری اور بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت 1300 سی سی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 1800 سے بڑھا کر 2200 روپے ، 1300 سے 1500 سی سی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 6 ہزار روپے، 1500سے 2 ہزار سی سی گاڑیوں کا ٹیکس 4500 سے بڑھا کر 9 ہزار روپے، 2 ہزار سے 2500 سی سی تک گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 12 ہزار روپے، 2500 سی سی سے زائد گاڑیوں کا ٹیکس 15 ہزار روپے، 1590 سے 1990 پر ٹیکس 20 ہزار روپے، 1990 سے 2990 ٹیکس 25 ہزار روپے، 2990 سی سی سے اوپر تمام لگژری گاڑیوں پر ٹیکس 35 ہزار روپے ہو گا کر دیا گیا ہے جبکہ 1000سی سی گاڑیوں تک ٹیکس کی سابق شرح برقراررکھی گئی ہے۔
پنجاب کے بجٹ کی مکمل تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔