دوکنال سے بڑے گھروں پر ٹٰکس لگانے کا اعلان

دوکنال سے بڑے گھروں پر ٹٰکس لگانے کا اعلان
دوکنال سے بڑے گھروں پر ٹٰکس لگانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 کنال سے بڑے گھروں پر ٹیکس لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں 2 سے 8 کنال کے گھروں پر ڈھائی لاکھ روپے فی کنال ٹیکس، 8 کنال سے زائد رقبے کے گھر پر 2 سے 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس کا نفاذ، شہری املاک پر پراپرٹی ٹیکس کی شرح 5 فیصد کر دی گئی اور تمام ہوٹلوں پر 16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔

پنجاب کا مکمل بجٹ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

بجٹ -