بجٹ کا 36فیصد جنوبی پنجاب میں خرچ کرنے کااعلان

بجٹ کا 36فیصد جنوبی پنجاب میں خرچ کرنے کااعلان
بجٹ کا 36فیصد جنوبی پنجاب میں خرچ کرنے کااعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا 36 فیصد جنوبی پنجاب پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو جس طرح نظرانداز کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، جنوبی پنجاب کی آبادی صوبے کی آبادی کا 31 فیصد ہے جسے آبادی کے تناسب سے 32 فیصد زائد فنڈز مہیا کریں گے اور 263 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، جنوبی پنجاب کیلئے ہمارے ترقیاتی منصوبے ماضی کی حکومتوں سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں کے دوران خانیوال تا لودھراں دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی، ملتان میں طویل ترین میٹرو بس شروع ہو گی، بہاولپور میں ویٹرنی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ہسپتالوں کو جدید بنایا جائے گا، مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے جدید ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے اور اب کراچی اور لاہور سے لوگ مظفر آباد علاج کیلئے آئیں گے، رحیم یار خان میں یونیورسٹی اور شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کی تکمیل کا منصوبہ شروع ہو گا، بورے والا میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی،رحیم یار خان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تین نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔

پنجاب کے مکمل بجٹ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : بجٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...