توانائی منصوبوں کیلئے 31ارب روپے مختص

توانائی منصوبوں کیلئے 31ارب روپے مختص
توانائی منصوبوں کیلئے 31ارب روپے مختص

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں توانائی منصوبوں کیلئے 31 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے 31ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بجلی معاملے پر غفلت برتی لیکن موجودہ حکومت نے ایک سال میں بجلی کے 19 منصوبوں پر کام شروع کیا جن کی تکمیل سے 1,500 میگاواٹ سے زائد بجلی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نندی پور پراجیکٹ کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے بہاولپور میں ایشیاءکا سب سے بڑا سولر منصوبہ لگانے، سلیمانی بیراج اور پاکپتن کینال کی بحالی و تعمیر نو کا اعلان بھی کیا۔

بجٹ کی مکمل تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : بجٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...