روزگارفراہم کرنے اور غرباءکیلئے گھروں کے قیام کا اعلان

روزگارفراہم کرنے اور غرباءکیلئے گھروں کے قیام کا اعلان
روزگارفراہم کرنے اور غرباءکیلئے گھروں کے قیام کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے، فنی تربیت دینے اور غریبوں کیلئے گھروں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ پنجاب حکومت آئندہ چار برسوں کے دوران 40 لاکھ نئے روزگار پیدا کرے گی جبکہ 2 سال میں 20 لاکھ افراد کو فنی تربیت فراہم کی جائےگی جس کیلئے 6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آئندہ چار سال میں 72 ہزار افراد کو خط غربت سے نکال دے گی، لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے 50 ہزار ییلو کیب فراہم کی جائیں گی، کم آمدن والے افراد کیلئے 4 نئی آشیانہ سکیمیں بنانے اور مزدوروں کیلئے 20,000 گھر بھی بنائے جائیں گے۔

بجٹ کی مکمل تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : بجٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...